کوویکسین لینے والے جاسکتے ہیں آسٹریلیا

نئی دہلی: آسٹریلیا نے کوویکسین کو تسلیم کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت نے بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیارکردہ کوویکسین ٹیکہ لینے والوں کو اپنے ملک میں داخلہ کی اجازت دے دی ہے۔ ابھی اس ٹیکہ کو ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کی منظوری ملنی باقی ہے، ایسے میں آسٹریلیا کی حکومت کے اس فیصلہ سے ہزاروں افراد کو راحت ملی ہے۔ قریب 600 دن بعد آسٹریلیا نے یہ ٹیکہ لگوانے والے بین القوامی مسافرین کو اپنے ملک سفرکی اجازت دی ہے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنے آج یہ بات بتائی۔