جرائم و حادثات

حیدرآباد میں آدھی رات کو آٹو ڈرائیورس کی کرتب بازیاں 6 گرفتار۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: شہر کی سڑکوں پر اسٹنٹس کرتے ہوئے لوگوں کو خوف زدہ کرنے والے آٹو ڈرائیورس کو گرفتار کرکے پولیس نے ان کے قبضے سے آٹوس ضبط کر لئے ۔حیدرآباد کے پرانا شہر کی چندرائن گٹہ کی سڑک پرکل رات تین برق رفتار آٹوس کرتب بازی کرتے ہوئے نظرآئے۔ آٹوڈائیوراس آٹو کو بے حد تیزی کے ساتھ چلا رہے تھے آٹو صرف دوپہیوں پرچلایا جارہا تھا۔ سڑک پرآٹو ڈرائیورس کی کرتب بازی کی وجہہ سے اس سڑک سے گزرنے والے دیگرگاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اوروہ خوفزدہ ہوگئے۔ اس سڑک سے گزرنے والے بعض افراد نے اس کی منظرکشی کی اور یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے 6 آٹو ڈرائیورس کو گرفتارکر لیا۔ ان کے نام زبیر، سہیل، عنایت، عنایت، سیف الدین، سمیر اور عامر خان بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button