جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کم عمر طالب علم کے ساتھ گندی حرکتیں کرنے والی آیا کو 20سال قید کی سزا

حیدرآباد:حیدرآباد ‌کی ایک‌عدالت نے اسکول میں زیر تعلیم کم عمر لڑکے کے ساتھ گندی‌حرکتیں کرنے والی آیا کو 20 سال‌قید‌کی ‌سزا‌سنائی اور جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات ‌کے مطابق حیدرآباد ‌کے پرانا‌شہر کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع خانگی اسکول میں زیر تعلیم کم عمر طالب‌علم‌ کو اسکول کی آیا نے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ باتھ روم گیا ہوا تھا۔ یہ واقعہ سال‌2017کا ہے، اس وقت پولیس نے اسکول کی آ یا 27 سالہ جوتی کے خلاف مقدمہ درج‌کرلیا تھا۔ اس مقدمے ‌کی‌سماعت بچوں سے متعلق جرائم کے واقعات کی‌خصوصی عدالت میں زیر دوراں تھا۔ آج عدالت نے آیا‌کو 20 قید کی‌سزا‌اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button