انٹر نیشنل

ہندوستانی کھلاڑی بجرنگ پونیا نے جیت لیا کانسہ کا تمغہ۔ ٹوکیو اولمپکس میں ملک کو ابھی تک ملے 6 میڈلس

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے پہلوان بجرنگ پونیا نے قزاکستان کے پہلوان دولت نیازبیکو کو 65 کلو زمرے کے فری اسٹائیل مقابلہ میں شکت دے کر کانسہ کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی نے کانسہ کے لئے ہونے والے اس مقابلہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف پر 8-0 سے جیت درج کی۔ بجرنگ کی اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کی برابری کر لی ہے اورہندوستان نے چھٹواں تمغہ حاصل کرلیا ہے۔ تاحال ہندوستانی کھلاڑیوں نے 4 کانسہ اور 2 چاندی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button