نیشنل

سورو گنگولی کو کورونا ہوگیا

کولکتہ: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وبی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کورونا سے متاثرہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں کولکتہ کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ سورو گنگولی کی کووڈ کی رپورٹ پیر کی رات مثبت آئی۔ واضح رہے کہ اس سال جنوری میں گنگولی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ انجیو پلاسٹی کے کچھ دنوں بعد سورو کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، تب بھی انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونےکے بعد سے گنگولی مسلسل کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button