5روپئےکیلئےایک شخص کی پٹائی

بھوبنیشور: پانچ روپے کیلئے ہوٹل مالک اور اسکے بیٹے نے گاہک کی بری طرح سے پٹائی کردی۔ یہ واقعہ ریاست اڈیشہ میں پیش آیا۔ کیومجھر ضلع سے تعلق رکھنے والے جتندر نامی شخص نے مسی پور میں واقع “ما” ہوٹل میں کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد اس نے 40روپئے ادا کئے جبکہ ہوٹل مالک مدھو ساہو نے 45روپئے ادا کرنے کو کہا، جس پر گاہک نے معذرت خواہی کرتے ہویے کہا کہ اس کے پاس پانچ روپے نہیں ہے۔ہوٹل مالک برہم ہو گیا اس نے اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ ملکر گاہک کی سر عام بری طرح سے پٹائی کردی۔‌وہاں موجود افراد نے اس حرکت کی سیل فون میں ویڈیو گرافی کی اور یہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔پولیس نے اس معاملے میں ہوٹل مالک کےخلاف کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔