ایجوکیشن

گوا میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ کے اساتذہ کو قومی سطح کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

آوشکار انڈیا کی جانب سے 8 میء کو گوا- پاناجی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے منتخب اساتذہ کو قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ریاست تلنگانہ سے چار اساتذہ اور ایک سماجی کارکن کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا جن میں شہر حیدرآباد سےشاہد علی حسرت چار مینار منڈل،سری نواس راٹھور بنڈلہ گوڑہ منڈل ،پرادیپ سنگا ریڈی،کرشنا سدی پیٹ، پراکاش عادل آباد اور سکندر آباد کے ایل لیسلی کو سماجی خدمات کے زمرے میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس خصوصی تقریب کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ مجسمہ ساز و سماجی کارکن جناب آسو ہروالکر نے کی، پاناجی کے رکن اسمبلی راجیش فلدیسائی نے اساتذہ کی شال پوشی اور مومنٹو و توصیف نامہ حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہر قوم کے معمار ہوتے ہیں اور قوم کو اساتذہ کی قدر کرنی چاہیے ۔آوشکار کے صدر جناب سنجیو پوار نے اساتذہ اور سماجی کارکنان کے انتخاب کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر شاہد علی حسرت نے ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاست کے تعلیمی پس منظر پر روشنی ڈالی اور کوویڈ-19 کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تذکرہ کیا جس کی خوب پذیرائی کی گئی۔

اس تقریب م میں تلنگانہ آوشکار کے صدر جناب گڈوری شڈرک، سیکرٹری بی سندر، محمد مجاہد علاوہ وہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے کے صدور اورمعتمدین، سماجی کارکنان علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔محترمہ پریا کماری نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور سندیپ پوار نے اظہار تشکر انجام دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button