سائبردھوکہ دہی کا نیا انداز۔ جوکر سے ہوشیاررہنے حیدرآباد پولیس کی اپیل

حیدرآباد: آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ٹولیوں کی جانب سے اب ایک نیا حربہ آزمایا جارہا ہے جوکرکے نام سے ملیشین مال ویرمتعارف کروایا گیا ہے۔ کمشنرپولیس حیدرآباد نے نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ جوکرسے ہوشیاررہیں کیونکہ پچھلے تین ماہ کے دوران اس طرح کے کیسس میں اضافہ ہوا ہے اورکئی لوگ اپنی محنت کی رقم سے محروم ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کا اسمتعال کرنے والے کسی بھی مشتبہ لنک یا اجنبی افراد کی جانب سے بھجوائے گئے پیغامات کو کلک نہ کریں ورنہ وہ مشکل میں پڑسکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جوکرکو کلک کرتے ہی فون کا سارا ڈیٹا، بینک کی تفصیلات اورنجی تصاویرتک سائبرجرائم میں ملوث ٹولیوں کی آسانی سے رسائی ہوسکتی ہے۔