جرائم و حادثات

آمدنی سے زائد اثاثہ جات۔ بھینسہ تحصیلدارگرفتار

نرمل: غیرمحسوب اثاثہ جات کے معاملہ میں اے سی بی کے حکام نے ضلع نرمل بھینسہ کے تحصیلدارکوگرفتارکیا ہے۔ اے نریندرکے خلاف بدعنوانیوں کی شکایت کے بعد محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ان کے مکان پردھاوا کیا جہاں مارکٹ کی قدرکے مطابق ان کے مکان سے ایک کروڑ 16 لاکھ 28 ہزار314 روپئے اثاثہ جات اورایک لاکھ 32 ہزار 96 روپئے نقد رقم برآمد ہوئی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔ عہدیدارکے خاف سال 2021 میں کرپشن کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اے نریندرسابق میں خانہ پورتحصیلدارکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اس وقت ان کے خلاف رشوت کی کئی شکایتیں سامنے آئی تھیں، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اپنے دورمیں انھوں نے خانہ پورمیں رشوت کا بازارگرم کردیا تھا۔ تحصیلدارکوگرفتاری کے بعد کریم نگرکی اے سی بی کیسس کی عدالت کے اسپیشل جج کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button