جنرل نیوز

24اپریل کو ریونت ریڈی کا دورے کھمم پدیاترا کو کامیاب بنانے کی کھمم ضلع کانگریس کی اپیل

کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی رھائش پر عید ملاپ پروگرام منعقد کیا گیا اس پروگرام میں تلنگانہ کانگریس کے سینیر قائد و سابقہ رکن راجہ سبھا ہیمنت راؤ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست اتحاد کا گہوارہ ہے آج عیدالفطر کے موقع پر عید ملاپ پارٹی جو منعقد کی گئی یہ ہندو مسلم اتحاد کا درس دیتی ہے آج ریاست تلنگانہ میں بیروزگاری عام ہوچکی تعلیم یافتہ نوجوان روزگار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان حال ہے تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر نشین ریونت ریڈی کا 24 اپریل بروزہ پیر کھمم شہر میں دورہ کرتے پدیاترا کریں گے

اس پدیاترا کا مقصد بےروزگاری کے خلاف اور مرکزی و ریاستی حکومت کی مجہول پالیسیوں کے خلاف عوام کو واقف کروایا جائےگا آج ملک بھر میں اور ریاست تلنگانہ میں بے روزگاری کا تناسب بڑچکا ہے مرکزی کانگریس کی ہدایت پر عوامی مسائل سے واقفیت اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ریونت ریڈی کا یہ دورہ اور پدیاترا کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کی اپیل کی اس موقع پر کھمم ضلع کانگریس قائدین کھمم بلدیہ کارپوریشن کے کارپوریٹرس کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button