حیدرآباد کی سڑکوں پر بائیک ریسنگ

حیدرآباد : اب تک صرف شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ تک ہی محدود بائیک ریسنگ کا کلچر اب شہرمیں بھی آگیا ہے۔ حیدرآباد کے سعیدآباد، چنچل گوڑہ،ملک پیٹ، چادرگھاٹ علاقوں کی سڑک پر یہ بائیک اسٹنٹس کئے گئے۔ان کے بعض دیگر ساتھیوں نے اس طرح کے خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو بھی لے لی جو دیکھتے ہی دیکھتے مائیکرو بلاگنگ کی سائٹس پر وائرل ہوگئیں۔صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک کے کم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ اسٹنٹس کئے گئے ہیں۔عوام کا ماننا ہے کہ ایک ایسے وقت جب کورونا وبا کے دور میں لوگوں کو گھروں پر محدود رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے، اس طرح کے زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کر کئے جانے والے اسٹنٹس حیران کن ہیں۔