حیدرآباد کی سڑکوں پر آدھی رات کے بعد بائیک ریسنگ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں کل شب بعض نوجوانوں نے سڑک پر اچانک بائیک ریسنگ اور خطرناک کرتب بازی کرتے ہوئے سڑک پر جانے والے دیگر گاڑی سواروں کیلئے پریشان کن صورتحال پیدا کردی۔شہر کے لنگرحوض علاقہ میں کل رات دیرگئے بائیک ریسنگ کرتے ہوئے نوجوانوں نے ہنگامہ کردیا۔ان کی یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نوجوان کیسے بائیک ریسنگ کررہے ہیں۔پولیس بائیک نمبر کی بنیاد پر ان کی تلاش کا کام کررہی ہے۔اس ویڈیو کو دیکھنے والے افراد نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔