نیشنل

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے ہی دن زرعی قوانین کی منسوخی کا بل کیا جائے گا پیش

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں حکومت کی جانب سے تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ زرعی قوانین سے متعلق منسوخی کا بل ایوان میں پیش کرنے کے تناظرمیں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے اراکان کو پہلے دن ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ تینوں نئے زرعی قوانین گزشتہ سال ستمبر میں منظور کیے گئے تھے لیکن کسانوں کی کئی تنظیموں نے ان قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال 26 نومبر سے احتجاج شروع کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button