ایجوکیشن

تحقیق کے فروغ میں ’معارف‘ کا حصہ کے موضوع پر اطہر حسین کو پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 17 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، لکھنؤ کیمپس کے اسکالر اطہر حسین ولد افضل حسین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”اُردو تحقیق کے فروغ میں ’معارف’ کا حصہ (آزادی سے قبل)“ ڈاکٹر ابو عمیر، اسسٹنٹ پروفیسر اردو کی نگرانی میں مکمل کیا۔ واضح رہے کہ ماہنامہ ’معارف‘ مولانا شبلی نعمانی کے قائم کردہ ادارہ دارالمصنفین (اعظم گڑھ) کا ترجمان رسالہ ہے۔ جو سو سال سے زائد عرصے سے تسلسل کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ اطہر حسین کا وائیوا 15 مارچ 2023 کو منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button