لاک ڈاؤن میں برتھ ڈے پارٹی۔حیدرآباد میں تلواروں کے ساتھ ڈانس

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات لاک ڈاؤن کے دوران برتھ ڈے پارٹی منائی گئی۔ مانگوڑ بستی کے رہنے والے ایک نوجوان کی کل سالگرہ تھی۔ لاک ڈاؤن کے دوران برتھ ڈے پارٹی منائی گئی۔نوجوانوں نے پارٹی میں تلواروں اور خنجروں کے ساتھ ڈانس کیا۔ اس پارٹی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔