تلنگانہ

نرمل میں آج بی جے پی کا جلسہ۔ امیت شاہ کریں گے شرکت

حیدرآباد: سقوط حیدرآباد کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے نرمل میں تلنگانہ لبریشن ڈے کے زیرعنوان ایک جسلہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ عام میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر کشن ریڈی کے علاوہ پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ترون چھگ، پارٹی ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور ریاست کے اہم قائدین جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ترون چھگ نے بتایا کہ متحدہ ریاست کے وقت سے ہی ان کی پارٹی 17ستمبر کو تلنگانہ لبریشن ڈے تقریب سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کرتی آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button