جنرل نیوز

عادل آباد سے بھدراچلم آر ٹی سی بس سروس _عادل آباد ڈپو منیجر کے کلپنا

عادل آباد ڈپو منیجر کے۔ کلپنا نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تلنگانہ آر ٹی سی چیرمین باجی ریڈی گووردھن ریڈی کی ہدایت پر عادل آباد سے بھدراچلم کے لیے خصوصی بس چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صبح 5 بجے عادل آباد سے بھدراچلم کے لئے بس روانہ ہوگی اور۔اُسی شام 6.30 بجے بھدراچلم پہنچے گی۔اسی طرح روزآنہ صبح 7:30 بجے بھدراچلم سے عادل آباد کے لئے روانہ ہوگی ۔اور رات 9 بجے عادل آباد پہنچے گی۔ریجنل منیجر سدھا پرملا نے اس خصوصی بس کی سہولت کا انتظام کیا ۔ڈپو منیجر کے۔ کلپنا نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے عوام اور مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button