تلنگانہ

خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی ۔بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج

حیدرآباد: حیدرآباد میں بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی کے خلاف کنچن باغ پولیس اسٹیشن نے توہین آمیز ریمارکس کرنے اور ایک مخصوص طبقہ کے مذہبی عقائد کو مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ راجہ سنگھ نے ویڈیو پیغام میں توہین آمیز ریمارکس کئے تھے۔

پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی شان اقدس میں بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کی جانب سے متنازعہ و گستاخانہ بیان دیا گیا تھا جس کے بعد شہر حیدرآباد کے ممتاز علماء و مشائخ پر مشتمل متحدہ مجلس مشائخ کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون پی سائی چیتنیا آئی پی ایس کے دفتر واقع پرانی حویلی میں ملاقات کی اوررکن اسمبلی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button