بی جے پی رکن پارلینٹ وسابق کرکٹرگوتم گمبھیر کو جان سے مارنے آئی ایس آئی ایس کی دھمکی

نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ وسابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس سے شکایت کی کہ انھیں آئی ایس آئی ایس کشمیر نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس سے کل رات شکایت کی ہے۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس کشمیر کی جانب سے انہیں فون اور ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شکایت موصول ہونے کے پولیس نے اس معاملہ کی چھان بین شروع کردی ہے اوراحتیاطی اقدامات کے طورپرگوتم گمبھیرکی قیام گاہ کے پاس سیکوریٹی سخت کردی گئی۔