نیشنل

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو کورونا ہوگیا

نئی دہلی: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کورونا سے متاثر ہو گئے۔ انھوں نے خود ٹوئٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہے۔ نڈا نے کہا کہ کورونا کی معمولی علامات پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ پازیٹو آئی۔ بی جے پی کے قومی صدر نےحال ہی میں ان سے ملاقات کرنے والوں سے اپنا ٹیسٹ کروا لینے کی خواہش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے لیکن وہ ڈاکٹرس کے مشورے پر اپنے گھر میں ہی الگ تھلگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔وزیردفاع کورونا سے متاثر

نئی دہلی: ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کوورنا سے متاثرہوگئے۔ انھوں نے خود ٹویٹرپراس بات کی اطلاع دی۔ وزیردفاع نے کہا کہ ان میں وائرس کی معمولی علامات پائی گئیں وہ اس وقت اپنے گھرمیں ہی کورنٹائن میں ہیں۔ انھوں نے پچھلے دنوں ان سے ملاقات کرنے والوں سے کوویڈ کا ٹیسٹ کروالینے اورآئیسولیشن میں رہنے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button