علاج کے بہانے خواتین کی عزت کے ساتھ کھلواڑ۔حیدرآباد کے پرانا شہر سے ڈھونگی بابا گرفتار

حیدرآباد: حیدر آباد پولیس نے علاج کے نام پر دو خواتین کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ پرانا شہر میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون گذشتہ کئی سال سے ایک ڈھونگی بابا کے پاس علاج کے لئے جایا کرتی تھی، پہلے اس نے ہپنا‌ٹائس کرکے اس کا جنسی استحصال کیا بعدازاں اس نے اس کی ایک اور رشتہ دار کے ساتھ بھی یہی حرکت کی۔ ڈھونگی بابا کے بیٹے نے بھی ایک متاثر خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی تھی۔ متاثرہ خواتین نے ڈی سی پی ساوتھ زون سے رجوع ہو کر اس معاملے کی شکایت کی جس پر ان دونوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزمین کی شناخت سید حسن عسکری اور اس کے بیٹے سید افروز کے طور پر کی گئی ہے۔