نیشنل

بالی ووڈ اداکار اکشئے کمارکی والدہ چل بسیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ چل بسیں۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی ماں کے نام سے ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی صحت مدت طویل سے ناساز تھی۔ 3 ستمبر کو ارونا بھاٹیہ کو ممبئی کے ہیرانندانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آئی سی یو میں تھیں۔ والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اکشے کمار لندن سے فوری طور پر ممبئی لوٹ آئے تھے۔ اکشے کمار لندن میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button