نیشنل

ہند ۔پاک کی مشہوراداکارہ سلمیٰ آغا رہزنی کا شکار

ممبئی: اپنے وقت کی مشہوراداکارہ سلمیٰ آغازکا بیاگ چھین لیا گیا۔ یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا۔ 65 سالہ اداکارہ سلمیٰ آغا نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہفتہ کے روز ممبئی کے مضافاتی علاقہ ورسووا میں آٹو کے ذریعہ میڈیکل شاپ جارہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کا بیگ چھین لیا۔ سلمیٰ آغا نے بتایا کہ ان کے بیاگ میں دو موبائل فون، نقد رقم، چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔ واقعہ کے فوراً بعد اداکارہ ورسووا پولیس اسٹیشن گئیں اورشکایت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کیس درج کرنے میں تاخیرکی گئی اورکیس درج نہیں کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ کوئی بھی واقعہ پیش آنے پراسی دن ایف آئی آردرج کیا جاتا ہے لیکن اداکارہ نے شکایت کرنے کیلئے یہ کہتے ہوئے آنے سے انکارکردیا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ عہدیداروں کے مطابق ان کے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button