انٹر نیشنل

نک جونس کی بیوی کہنے پر برا مان گئیں پرینکا چوپڑا

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا جنہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی شادی ہالی ووڈ کے پاپ گلوکار نک جونس سے ہوئی ہے اور وہ اس وقت وہاں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ پرینکا اس بات کو لےکر ناراض ہیں کہ اپنے کیرئیر کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے باوجود  کچھ بین الاقوامی میگزینس نے انہیں نک جونس کی بیوی قرار دیا۔

انھوں نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایسا ہمیشہ عورتوں کے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے؟پرینکا اس وقت ‘میٹرکس ریسریکشن’ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ شائقین فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو 22 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔ تازہ طور پر پریس میٹ میں حصہ لینے والی پرینکا نے فلم پر کئی دلچسپ تبصرے کیے۔ بعد ازاں بین الاقوامی میگزینز میں بعض تبصرے شائع کئے گئے جس میں پرینکا کو نک جونس کی بیوی کہا گیا۔

پرینکا نے اس بات پر اعتراض کرتے ہوئے ان میگزینس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ انھیں ایک شخص کی بیوی کے طور پر کیوں مخاطب کیا گیا، انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ براہ کرم بتائیں کہ خواتین کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button