جرائم و حادثات

موٹرسائیکل کے ٹائرمیں پھنس جانے سے 3 مہینہ کے بچہ کی موت

کرنول: تین مہینہ کا بچہ موٹرسائیکل کے ٹائرمیں پھنس کرہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں رونما ہوا۔ کوڑو مامورو منڈل کے ایرا دوڈی میں ایک شوہربیوی اپنے شیرخواربچہ کو ڈاکٹرکو دکھا کرموٹرسائیکل پرواپس ہورہے تھے کہ راستہ میں بچہ ماں کے ہاتھوں سے پھسل کرنیچے گرپڑا اورموٹرسائیکل کے ٹائرمیں آگیا۔ بچہ موٹرسائیکل کے ٹائیرمیں پھنس گیا تھا۔ بچہ کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی اوردم گھٹنے کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔ موٹرسائیکلوں پرسفرکے وقت بچوں کے معاملہ میں احتیاط ضروری ہے زرا سی لاپرواہی پرحادثات ہوسکتے ہیں، اکثریہ دیکھا جاتا ہے کہ کئی خواتین موٹرسائیکل پرسفرکے دوران اپنے کپڑوں کی جانب توجہہ نہیں دیتی ہیں اگرکپڑے ٹائرمیں پھنس جائیں تو بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button