جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 14 سال کے بچہ نے 8 سالہ بچی کے ساتھ لفٹ میں کی یہ حرکت

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک 14 سال کے بچہ نے 8 سال کی بچی کے ساتھ لفٹ میں گندی حرکت کی۔ جوبلی ہلز علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ کے واچ مین کا بیٹا 8 سال کی لڑکی کو یہ کہتے ہوئے لفٹ میں لے گیا کہ اسے اس کی ماں بلارہی ہے۔ لفٹ جیسے ہی بند ہوئی لڑکے نے لڑکی کو  بوسہ لے لیا۔ لڑکی نے فوری فون کے ذریعہ اپنی ماں کواس حرکت کی اطلاع دے دی۔ انھوں نے پولیس سے شکایت کی۔ تحقیقات میں لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کس کا منظرفلموں میں دیکھا تھا اوروہ بھی چاہتا تھا کہ وہ فلموں جیسی حرکت کرے اسی لئے اس نے ایسا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button