لڑکوں کو بھی اسکرٹ پہن کراسکول آنے کی ہدایت

نئی دہلی: اسپین میں ایک اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو لڑکیوں کی طرح اسکرٹ زیب تن کرکے اسکول آنے کی ہدایت دی ہے۔ اسکول انتظامہ نے ایسی ہدایت اس پیغام کو عام کرنے کے لئے دی ہے کہ کپڑوں کی کوئی صنف نہیں ہوتی۔ دراصل حال ہی میں ایک طالب علم کو کلاس میں اسکرٹ پہن کر آنے کی پاداش میں اسکول سے نکال دیا گیا تھا؟ اس کے بعد کپڑوں کی کوئی صنف نہیں ہوتی تحریک شروع کی گئی۔ اسکول انتظامیہ کے اس اقدام کی بعض والدین نے جہاں ستائش کی ہے وہیں کئی نے اعتراض کیا۔ بعض نے کہا کہ اس کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بچوں کی تعلیم پرتوجہہ دیں۔