اسپشل اسٹوری

دلہے کی نکل گئی وگ اور دلہن نے گنجے سے کردیا شادی سے انکار

نئی دہلی: بالی ووڈ فلم  ”بالا” شاید آپ کو یاد ہوگی، اس فلم جیسا واقعہ ریاست اترپردیش کے اناو میں پیش آیا۔ شادی کے وقت دلہے کے سرسے وگ یعنی نقلی بال نکل گئے جس کے ساتھ سب کو معلوم ہوا کہ دلہا گنجہ ہے اوردلہن نے شادی سے انکارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق صفی پورکوتوالی علاقہ کے موضع پریار سے تعلق رکھنے والی نشا نامی لڑکی کی شادی کانپور نگرکے پنکج سے طئے پائی تھی۔ 20 مئی کو شادی مقرر تھی۔ دلہا شادی کی رسم کے دوران چکرآنے کے نتیجہ میں اسٹیج پربے ہوش کر گرپڑا، معلوم ہوا ہے کہ وہ دورہ پڑنے کی شکایت سے متاثرہے،دلہن کے بھائی نے دلہے کے چہرے پرپانی چھڑکا اورسرکو سہلارہا تھا کہ اچانک دلہے کے نقلی بالوں کی وگ اس کے ہاتھ میں آ گئی اورسب کو معلوم ہوگیا کہ دلہا گنجا ہے۔ جہاں دلہن کے رشتہ دارحیرت زدہ رہ گئے وہیں مہمان اپنی ہنسی روک نہیں پائے۔ دلہن نے گجنے دلہے سے شادی سے انکارکردیا جس کے بعد یہ معاملہ پنچایت اورپولیس کے پاس پہنچا، شادی کے اخراجات کے طورپردلہے کے گھروالوں نے دلہن کے رشتہ داروں کو 5 لاکھ روپئے ادا کردئیے اوردلہا، دلہن کے بغیربارات لے کرواپس لوٹ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button