بزنس

آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں کیا اضافہ، بینک سے قرض حاصل کرنے والوں پرپڑے گا بوجھ

نئی دہلی: آربی آئی نے آج بینچ مارک پالیسی ریٹ ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس یعنی 0.5 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہہ سے اب ریپو ریٹ 4.90 فیصد ہو گیا ہے۔ قومی میڈیا کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے پالیسی ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کے اضافہ کا اعلان ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے اور معیشت میں قرض کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا ہے۔واضح رہے کہ ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو قرض فراہم کرتا ہے۔ آر بی آئی کے اس فیصلے سے بینکوں سے قرض لینا مزید مہنگا ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button