بزنس

کمرشیل گیس سلنڈرس کی قیت میں کمی

نئی دہلی: ایل پی جی کمرشیل گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ یکم اگست یعنی آج سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم یہ راحت صرف کمرشل گیس سلنڈررکھنے والوں کو حاصل ہے ڈومیسٹک گیس سلنڈرس پرکسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہے پہلے جو دام تھے وہی رہیں گے۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 36 روپے کی تخفیف کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی سلنڈر کے داموں میں کمی کے بجائے 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button