نیشنل

چوری‌کرنے کیلئے چور نے گھٹایا 5 کیلو وزن…پھر بھی

Imagine photo

احمد آباد: وزن کم ہونے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، کچھ صحت کے لیے تو کچھ خوبصورتی کے لیے وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک شخص نے اپنے پرانے مالک کے گھر میں چوری کرنے کیلئے 5 کلو وزن کم کیا۔

تفصیلات کے مطابق راجستھان کے اودئے پور سے تعلق رکھنے والا موتی سنگھ چوہان سابق میں ریاست گجرات احمد آباد کے رہنے والے موہت مراڑیا کے پاس اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔ موتی سنگھ نے موہت کے گھر میں نقدی اور زیورات دیکھ کر اس نے یہاں چوری کرنے کا فیصلہ کیا۔ کام کے دوران گھر کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے کہاں ہیں اس نے اس بات کی پوری جانکاری حاصل کرلی؟ اس نے اندازہ لگایا کہ اگر وہ شیشے کی کھڑکی سے گھر میں داخل ہوتا ہے تو وہ سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر نہیں آئے گا۔ کھڑکی چھوٹی تھی جبکہ وہ تھوڑا موٹا تھا اس نے اس کھڑکی کے ذریعے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا۔موتی جو بہرحال اس کھڑکی سے مکان میں داخل ہوکر چوری کرنا چاہتا تھا اس نے اپنا وزن کم کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس نے تین ماہ تک روزانہ صرف ایک وقت کھانا کھا کر 5 کلو وزن کم کیا۔ اس کے بعد اس نے موقع کا فائدہ اٹھا کر سابق مالک کے گھر سے جملہ 13 لاکھ روپے مالیتی نقد رقم اور زیورات چوری کر لیے۔

شاطر چور نے شیشے کی کھڑکی کو توڑنے کے لیے استعمال ہونے والے اوزار وہیں چھوڑ دئیے تھے انکی مدد سے شناخت کرکے پولیس نے اسے گرفتار کیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم نے صرف چوری کرنے کے لیے تین ماہ تک انتہائی کم غذا کا استعمال کرتے ہوئے 5 کلو وزن کم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button