خواتین کیلئے اب بسیں پٹرول پمپس پر رکیں گی

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے رات دیرگئے خاتون کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کیا۔ سجنار تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر بننے کے بعد نئے اور بہتر فیصلوں کیلئے مشہور ہوگئے ہیں۔وہ مسافرین کی تشویش اور ان کے مسائل کو دور کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے ان کو حال ہی میں تقریبا نصف شب کو ایک ٹوئیٹ کیا۔ پی نشانامی اس خاتون نے ان سے خواہش کی کہ پٹرول پمپس کے قریب بسوں کو تقریبا دس منٹ رکوایاجائے تاکہ خاتون مسافرین ضرورت سے فارغ ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ دوردراز مقامات کا سفر کرنے والی خواتین کو کافی مشکلات کا سامناکرناہوتا ہے۔ سجنار نے اس پوسٹ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس مسئلہ پر توجہ دلائی۔