حیدرآباد میں عیدالاضحی کے موقع پر بکروں کی فروخت

حیدرآباد _ دو سال بعد حیدرآباد شہر میں عید الاضحی کے پیش نظر  بکروں اور مینڈھوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔گذشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بکروں کی فروخت نہیں ہوسکی۔ریاست کے مختلف اضلاع کے علاوہ راجستھان‘ اڈیشہ‘ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے علاوہ دیگر ریاستوں سے   لاریوں اوردیگر گاڑیوں میں بکروں کی بڑی تعداد کو فروخت کے لئے حیدرآبادلایا جا رہا ہے  ، جہاں مختلف مقامات پرعارضی طورپر شامیانے ڈالتے ہوئے ان بکروں اور مینڈھوں کی فروخت کی جارہی ہے اس مرتبہ بکروں کی فروخت کے نئے عارضی مراکز کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان بکروں کی فروخت کرنے والے تاجروں نے بتایا کہ بکروں کے فروخت میں کافی احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے فروخت کیا جا رہا ہے گذشتہ سال عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بکروں کی فروخت نہیں ہوسکی۔اس مرتبہ لاک ڈاؤن برخواست کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے بکروں کو فروخت کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر مراکز قائم کئے گئے ہیں بکرے کی قیمت 8 روپے سے شروع ہوکر 12 تا 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے اس کے علاوہ خوبصورت اور بڑے سنگوں والے بکروں کی قیمت اس سے زیادہ ہے