جنرل نیوز

 مسلمان اپنے احتجاج میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں :  مفتی غیاث الدین رحمانی

حضور اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں 

 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کو حکومت  

 سخت سے سخت سزا دلوائے

 مسلمان اپنے احتجاج میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں

 مفتی غیاث الدین رحمانی کا خطاب

کاماریڈی27 اگست ( اردو لیکس ) محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی رپورٹ

نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس مسلمانوں کے مال اولاد ماں باپ اور دنیا کی ہر چیز بالخصوص اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے آدمی کو اپنی جان پیاری ہوتی ہے لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کی بات آتی ہے تو آدمی اپنی جان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کرنے کو سعادت سمجھتا ہے

ہندوستان میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے جذبات کے اظہار کے لئے ہم احتجاج درج کروائیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں جلسہ تحفظ ناموس رسالت مآب سے خطاب کرتے ہوئے عمید العلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیت العلماء تلنگانہ آندھرا نے ان خیالات کا اظہار کیا سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا

کہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لیے برادران وطن کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک کو برقرار رکھیں کسی کو ہماری جانب سے تکلیف نہ پہنچے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عام لوگوں کے ساتھ رحم پیار و محبت کا پیغام دیا ہے حکومت کو چاہیے کہ گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سختی سے نمٹے

راجہ سبھا اور پارلیمنٹ میں بل پاس کیا جائے کہ کسی بھی مذہبی شخصیات کی توہین و تمسخر کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا بل پاس کرے حافظ محمد انتظار نے جلسہ کی کارروائی چلائی افتتاحی کلمات مفتی محمد عمران خان نے پیش کئے مقصود احمد خان ایڈوکیٹ نے کلمات تشکر پیش کئے

علماء آئمہ حفاظ کے علاوہ عامۃالمسلمین کی کثیر تعداد موجود تھی الحاج سید عظمت علی شیخ اسماعیل صدر جمعیۃ حلقہ بلال شیخ احمد حسین صدر انتظامی کمیٹی مسجد بلال محمد عباد اللہ ونوجونان کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button