نارائن پیٹ کے عوام کو من پسند چیزوں کی خریدی کے موبائل ایپ متعارف

نارائن پیٹ 9/جون (اردو لیکس):-
نوجوانوں کو خود مختیار بننے اور ازخود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا جذبہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے
اسی طرح کا رحجان تمام لوگوں میں ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار آج رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجیندر ریڈی نے آن لائین خریدی ویب www.metroshopping.live
و موبائیل اپلیکیشن کا افتتاح کے موقع پر کہا۔صحافی و آئی ٹی پروفیشنل محمد نصیر الدین نے خصوصاً نارائن پیٹ کی عوام کی سہولیت و پسند کو مدنظر رکھتے ہوے یہ اپلیکیشن و ویب سائٹ تیار کی ہے،اب نارائن پیٹ مستقر کے عوام اپنے پسند کے اسٹور سے اشیأ ضروری،پھل ،اپنی پسند کی مختلف ہوٹلوں سے لذیذ ڈشس اور ضروریاتِ زندگی دیگر سامان اب گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس افتتاح کے موقع پر صدر ٹی آر ایس نارائن پیٹ ایڈوکیٹ راج وردھن ریڈی ،جونل سبھاش ،گندے چندراکانت و دیگر موجود تھے۔