حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 101 سے زائد ہوگئی

حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہوگیا ہے۔ریاستی دارالحکومت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 30پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ تیل کی کمپنیوں کی جانب سے کیاگیا جس کے بعد حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 101.04روپئے ہوگیا۔ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 95.89روپئے تک جاپہنچی۔