کورونا کے علاج کے لئے ایس بی آئی دے گی قرض

حیدرآباد_  اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کورونا کے علاج کے لئے قرض لینے کے خواہشمند افراد کے لئے پرسنل لون کی اسکیم کاوچ کے نام سے شروع کی ہے۔ بغیر کسی ضمانت کے زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے تک  قرض دیا جائے گا ۔ اس پر  8.5 فیصد سود پر رکھا گیا ہے ۔ایس بی آئی نے کہا کہ اس رقم کا استعمال ذاتی علاج کے لئے یا خاندان کے افراد کے علاج معالجے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے چیئرمین دنیش کھارا نے کہا کہ اس قرض کی مدت  60 مہینوں پر ہوگی ، جس میں تین ماہ کا  مارو ٹوریم ہوگا۔