بزنس

صابن ،ڈیٹرجن ،ٹوتھ پیسٹ اور دیگر مصنوعات میں 20 فیصد کا اضافہ

حیدرآباد _ 16 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) صابن ، ڈیٹرجن اور دیگر مصنوعات تیار کرنے والی مشہور کمپنی ہندوستان یونی لیور (HUL) نے اپریل میں دوبارہ صابن اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے  لائف بوائے کے ساتھ، ڈاو، پیئرس صابن، وہیل ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور وِیم لیکوڈ کی  قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ کیا ہے ۔ HUL نے کہا کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اسے کچھ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ کمپنی نے اکتوبر-دسمبر سہ ماہی سے ہی  قیمتیں بڑھانا شروع کیا تھا ۔

Pepsodent، Horlicks اور Kisan Jam کے ساتھ ساتھ Lux، Lifeboy Soaps، Dove Shampoo، Wim Dishwashing Soap اور Surf Excel، سبھی کو فروری میں بڑھا دیا گیا تھا۔ تازہ طور پر ڈاو اور پیئرس صابن کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا۔ 25 گرام ڈاؤ اور پیئرس پیک 10 روپے سے بڑھ کر 12 روپے، جبکہ لائف بوائے 4 صابن کا پیک (ہر ایک 125 گرام) 124 روپے سے بڑھ کر 136 روپے ہو گیا۔ 500 گرام وہیل ڈٹرجنٹ پاؤڈر کی قیمت 32 روپے سے 33 روپے کے درمیان ہے، جبکہ ایک کلو کے پیک کی قیمت  63 سے 65 روپے کردی گئی ہے ۔500 ملی لیٹر ویم لیکوڈ کی قیمت 99 روپے سے   104 تک بڑھ گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button