انٹرٹینمنٹ

اور جب حیدرآبادی بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے ڈانس کیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 12 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآبادی بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو کے ڈانس  کا ایک اور ویڈیو سوشیل میڈیا کے  پلیٹ فارمس پر  دھوم مچارہا ہے۔اس مختصر وائرل ویڈیو جس کو اب تک کئی لاکھ افراد نے دیکھا ہے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے مداحوں اور فالوورس،نے مسرت کااظہار کیا اور ان کے ڈانس  کی ستائش بھی کی۔سندھو نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعہ جاری کیاجس کو دیکھنے کے بعد کئی افراد نے حیرت کا بھی اظہار کیا ہے۔قبل ازیں سندھو نے گجرات میں گربھا کے پروگرام میں بھی اپنے رقص کی صلاحیتوں کااظہار کیا تھااوراب ان کا نیا ویڈیو سامنے آیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button