بزنس

تلنگانہ کے ساتھ کئی ریاستوں میں ایئرٹیل نیٹ ورک ورک ڈاون !

حیدرآباد _ 8 جون ( اردولیکس) تلنگانہ سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں مشہور ٹیلی کام کمپنی ایرٹیل کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ چہارشنبہ کی شام 4 بجے سے ایئرٹیل کے متعدد صارفین سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #AirtclDown کے ساتھ شکایت کی کہ ایئرٹیل نیٹ ورک سگنل نہیں آ رہا ہے اور انٹرنیٹ ناقابل رسائی ہے۔

ڈاؤن ٹریکر ویب سائٹ کے مطابق یہ مسئلہ شام 4 بجے سے شروع ہوا ہے۔ ایرٹیل ٹیلی کام خدمات کے علاوہ ایرٹیل براڈ بینڈ اور ایرٹیل ڈی ٹی ایچ خدمات بھی متاثر دکھائی دی۔ چند  صارفین شکایت کر رہے ہیں کہ سگنل آنے کے باوجود انہیں پیغامات حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ اے پی، تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو اور دہلی کے صارفین بھی اس کی شکایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button