بزنس

ایس بی آئی کے کسٹمرس کے لئے ایک اہم اطلاع

حیدرآباد،_ 21 جنوری ( اردو لیکس) اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) نے اپنے کسٹمرس کے لئے اہم اطلاع دی ہے جس کے تحت آن لائن بینک سروس 22 جنوری ہفتہ کو چند گھنٹوں تک آن لائن سروس بند رہے گی ۔ آن لائن بینک سروس صبح دو بجے سے دن کے 8:30 بجے تک بند رہے گی۔ ایس بی آئی نے کہا کہ  دیکھ بھال کے کام کی وجہ سے آن لائن خدمات متاثر ہوں گی۔ جس کے باعث کل ہفتہ کو ایس بی آئی انٹرنیٹ بینکنگ ، یونو ، یونو لائٹ ، یونو بزنس ، آئی ایم پی ایس اور یو پی اے خدمات متاثر ہوں گی۔

مینٹینس کا کام ہفتہ کی صبح 2 سے  دن میں 8 بج کر 30 منٹ تک  جاری رہے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button