نیشنل

تمل ناڈو میں شہریت ترمیم قانون پر عمل نہیں ہوگا: حکومت

نئی دہلی: ریاست تمل ناڈو میں شہریت ترمیم قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے شہریت ترمیم قانون کی شدت کے ساتھ مخالفت کی اور کہا کہ وہ اس قانون کو ان کی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

 

اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ سی اے اے کو نوٹیفائڈ کر کے اپنے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچا رہے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے مذہبی جذبات کا استحصال کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو مذموم طریقہ سے نافذ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے مسلمانوں اور سری لنکا کے تملوں کو دھوکہ دیا اور تقسیم کے بیج بوئے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے نے پارلیمنٹ میں سی اے اے سے متعلق بل کے خلاف ووٹ دیا ریاستی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی منظور کی، دستخطی مہم، ریلیاں اور احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button