بزنس

اے ٹی ایم میں رقم نہ ہونے پر بینک کو لگے گا جرمانہ

ممبی _ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے  اے ٹی ایم میں رقم  نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اگر ان مشینوں میں نقد رقم کی عدم دستیابی ماہانہ 10 گھنٹے سے زیادہ ہو تو بینکوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ آر بی آئی کا یہ فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا ۔ آر بی آئی نے کہا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اے ٹی ایم خالی ہوتے ہی بینک کی جانب سے رقم نہیں بھر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس تناظر میں ، بینکوں اور  وائٹ لیبل اے ٹی ایم (ڈبلیو ایل اے) آپریٹرز کو اے ٹی ایم میں نوٹوں کی دستیابی کی نگرانی کے لیے نظام کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button