تلنگانہ

تلنگانہ میں مزید 806 ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری _ محکمہ تعلیم، بلدی نظم و نسق اور ٹرانسپورٹ کی ملازمتیں شامل

حیدر آباد – 31 دسمبر (اردولیکس ) حکومت تلنگانہ نے مزید 4 محکموں میں ملازمتوں کے تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ ان میں ۰محکمہ بلدی نظم و نسق میں 78 جائیدادوں کی بھرتی کے لئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نھی شامل ہے۔ ان میں 64 سینٹرا کاونٹنٹ ،13 جونیرا کاونٹنٹ ، ایک اکاونٹس آفیسر کی جائیداد شامل ہیں۔ ان جائیدادوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں 20 جنوری سے 11 فروری تک طلب کی گئی ہیں۔

 

اسی طرح محکمہ تعلیم میں لائبریریس کی 71 جائیدادوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ انٹر کمشنریٹ میں 40 لائبریریس کی جائیدادیں، تکنیکی تعلیم میں 31 لائبریرین کی جائیدادوں پر بھرتی کی جائے گی۔ اس کے لئے ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے 21 جنوری سے 10 فروری تک درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

 

اسی طرح کالجیٹ ایجو کیشن کے محکمہ میں 544 جائیدادوں پر بھرتی کے لئے ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ ڈگری کالجوں میں لکچررس ، فزیکل ڈائرکٹرس اور لائبریرینیس کی جائیدادوں پر بھرتی کی جائے گی۔ اس کے لئے 31 جنوری سے 20 فروری تک درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ مئی یا جون میں تقرراتی امتحان منعقد کئے جائیں گے۔ اسی طرح 113 اسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس (اے ایم وی آئی) کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے ٹی ایس پی ایس سی نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ان جائیدادوں کے لئے یکم فروری سے 23 اپریل تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ مئی یا جون میں تقررات کے لئے امتحانات منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button