جرائم و حادثات

عادل آباد ضلع میں چھ لوگوں کے درمیان معمولی لڑائی میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

عادل آباد۔20/مارچ(اردو لیکس)عادل آباد ضلع میں چھ لوگوں کے درمیان معمولی لڑائی میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ضلع کے عادل آباد دیہی منڈل کے بنگاری گوڑا سے تعلق رکھنے والے رضوان، فیروز، کدو، خلیل، افروز اور متین کی پیر کی دوپہر تلامڈگو منڈل کے گاؤں کھوڈت میں لڑائی ہوگئی۔بعد میں جب یہ چھ نوجوان بنگاری گوڑا پہنچے تو ان کے درمیان پھر لڑائی ہوئی اور لڑائی انتہا تک پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق فیروز، کدو، خلیل، افروز اور متین نے مل کر رضوان نامی شخص کا گلا گھونٹ دیا، مقامی لوگوں نے رضوان کو عادل آباد کے رمز اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ رضوان پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ ان لوگوں میں فون کی وجہ سے لڑائی ہوئی تھی۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button