بزنس

بینک ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری _ ملک گیر سطح پر بینک سروس معطل

بینک ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری _ ملک گیر سطح پر بینک سروس معطل

حیدرآباد _ عوامی شعبے کے بینکوں کے لاکھوں ملازمین کی ہڑتال آج دوسرے دن بھی ملک گیر سطح پر جاری ہے بینک بند ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جمعرات کو  بینکوں کو پرائیویٹ کرنے  کے خلاف دو روزہ ہڑتال شروع کی گئی تھی، جس سے ملک بھر میں بینکوں کا کام متاثر ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، پنجاب نیشنل بینک اور بینک آف انڈیا جیسے سرکاری بینکوں کی کئی شاخیں جمعرات کو بند رہیں کیونکہ صارفین کو ہڑتال کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ جمعہ کو بھی خدمات متاثر ہوئی  ہیں۔ہڑتال کی اپیل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے دی تھی، جو 9  بینک یونینوں کا ایک فورم ہے ۔حیدرآباد میں بھی بینکوں کی خدمات معطل رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button