انٹر نیشنل

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیا

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ منگل کے روز سات سال بعد دوبارہ کھل گیا۔عرب نیوز نے العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ سفارت خانہ رواں سال مارچ تہران اور ریاض نے تعلقات میں کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔الشرق الاوسط  کے مطابق افتتاحی تقریب میں سیکریٹری خارجہ علی الیوسف اور ایران کے معاون وزیر خارجہ علی رضا شریک ہوئے۔

 

 

 

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ’ آج کے دن کو ہم سعودی ایرانی تعلقات کی تاریخ کا اہم دن سمجھتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ایرانی معاون وزیر خارجہ علی رضا نے مزید کہا کہ’ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے دوطرفہ اور علاقائی تعلقات میں نیا باب کھلے گا۔ استحکام، خوشحالی اور ترقی تک رسائی کے لیے مزید تعاون اور قربت پیدا ہوگی‘۔

 

 

انہوں نےکہا کہ’ سفارتکاری رابطے کا بہترین ذریعہ  ہے۔ ترقی، امن، استحکام اور مشترکہ افہام و تفہیم تک رسائی کے لیے بین ملکی مکالمہ آپشن نہیں بلکہ یقینی ضرورت ہے‘۔ ’ ایران اور سعودی عرب  میں سفارتخانوں اور قونصلیٹس کی بحالی اس حوالے سے اہم اور بنیادی قدم ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button