تلنگانہ

حیدرآباد میں 7 کیلو سونا پکڑا گیا، لاکھوں روپیے ضبط۔انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد پولیس کی تلاشی مہم

حیدرآباد:حیدرآباد کے عابڈس پولیس اسٹیشن کے علاقے میں سات کیلو سونا ضبط کیا گیا۔حیدرآباد سنٹرل زون ڈی سی پی وینکٹیشورلو نے یہ بات بتائی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے تناظر شہر میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔

نظام کالج گیٹ نمبر 1، بشیر باغ میں ایم جی الیکٹرک کار (TS 10 EX 2499) کو چیک کیا گیا۔ گاڑی سے 7 کلو سونے کے بسکٹس اور 295 کلو چاندی برآمد ہوئی۔ کیپس گولڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، سکندرآباد آر پی روڈ پر واقع ہے وہ بغیر کسی سیکورٹی کے سونا اور چاندی منتقل کر رہے تھے۔

 

پولیس نےسارا سونا چاندی ضبط کر لیا۔ ان سے متعلق بل موجود ہیں یا نہیں اس کی تصدیق کی جارہی ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے یہ سونا چاندی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

 

حیدر آباد ، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں پولیس کی جانب سے کئی مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ تلاشی مہم کے دوران لاکھوں روپیے ضبط کر لیے گئے جو منتقل کیے جارہے تھے۔ یہ غیر محسوب رقم بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button