جنرل نیوز

ضلع عادل آباد کے قدیم دینی ادارہ دارالعلوم محمدیہ میں جشن یوم جمہوریہ کا شاندار پیمانے پر انعقاد کیا گیا ۔

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور عادل آباد میں 74 ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر صدر دارالعلوم محمدیہ محمد بن احمد سیٹھ،معتمد محمد شاہد احمد توکل،صدر مدرس مولانا شیخ احمد رمضانی،عبدالقیوم نظام، سید کوثر علی،ظفر اللہ خان،عزیز اللہ خان نے پرچم کشائی انجام دی اور تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر علمائے کرام مولانا محمد قمر صاحب،مولانا اسلام الدین قاسمی،جناب حافظ عبدالاحد،حافظ سرتاج اشاعتی،حافظ عمر مربی،حافظ جعفر ص،مولانا اکبر مظاہری،محاسب حاجی عثمان صاحب، امجد خان، اولیاء طلباء بھی موجود تھے۔اس موقع پر طلبہ نے قراعت کلام پاک اور قومی ترانہ اور حمد پیش کیا۔مولانا اسلام الدین قاسمی نے ہندوستان کی آزادی اور دستور و آئین سے متعلق علماء اکرام اور مجاہد آزادی کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس تقریب سے معتمد دارلعلوم محمدیہ جناب شاہد احمد توکل نے مدرسہ کے 11/ فروری کو منعقد شدنی سالانہ جلسے کے متعلق تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس تقریب میں مولانا قمر محمدی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔صدر مدرس دارلعلوم محمدیہ و امام و خطیب مسجد محمدیہ مولانا شیخ احمد رمضانی صاحب نے دعا کی اور تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button