تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک خاتون سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

ورنگل _ 22 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایک خاتون سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوب آباد کی سب رجسٹرار تسلیمہ  کو اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی) کے عہدیداروں نے رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں  پکڑ لیا۔

ایک شخص کی شکایت پر اے سی بی کے افسران نے محبوب آباد سب رجسٹرار کے دفتر میں چھاپہ مارا اور  سب رجسٹرار تسلیمہ کو 19  ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ان کے ساتھ دستاویز لکھنے والے ڈاکومنٹ رائٹر کے پاس سے ۔ 1,78,000 روپے کی رقم اے سی بی حکام نے ضبط کر لی۔دریں اثنا، تسلیمہ ملوگو سب رجسٹرار کے طور پر اپنے  کام کے دوران وزیر سیتااکا کی طرح ایک زرعی مزدور کے طور پر کام کرتے ہوئے بہت مشہور ہوئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button